جنرل چوہدری افتخار علی خان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی،ظفرچوہدری
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل چوہدری افتخار علی خان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیگی،کیونکہ اخلاق اور کردار ہی انسان کو زندہ رکھتا ہے،سابق سیکرٹری دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل چوہدری افتخار علی خان کی دسویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں ایک مختصر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر چوہدری نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع تعمیر وترقی اور خوشخالی کیلئے انہوں نے گراں قد خدمات انجام دیں۔ ایسے لوگ ملک کا سرمایہ ہیں۔جن کی ہمیشہ کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل چوہدری افتخار علی خان مرحوم کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا گا۔