مائیک ہیسن ‘ بھارتی ٹیم کیلئے فیورٹ ‘ پاکستان و بنگلادیش کی چھٹی کرا دی
آکلینڈ(آئی این پی)سابق کیوی کوچ مائیک ہیسن بھارتی ٹیم کے لیے فیورٹ چوائس بنتے ہی پاکستان اور بنگلادیش کی چھٹی کرا دی، قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے مصباح الحق کا راستہ مزید صاف ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک ہیسن بھارتی ٹیم میں بطور ہیڈ کوچ فیورٹ شارٹ لسٹ ہونے والے تین امیدواروں میں شامل ہیں، بڑی پیشکش اور بڑے چانس کو پانے کے لیے سابق کیوی کوچ نے پاکستان اور بنگلادیش ٹیموں کے لیے خدمات کو نظرانداز کر دیا۔بھارت کی طرف سے گرین سگنل ملتے ہی مائیک ہیسن نے شاہینوں اور ٹائیگرز کی طرف آنا کینسل کر دیا۔ مائیک ہیسن کے اس فیصلے سے مصباح الحق کو فائدہ ہو گیا اور ان کیلئے ہیڈ کوچ بننے کے لیے راستہ صاف ہو گیا۔نیوزی لینڈ کے سابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دینے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی، رابطے کے باوجود انہوں نے درخواست جمع کروانے کی ضرورت محسوس نہیں کی، مسلسل 6سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد آئی پی ایل کی فرنچائز کنگز الیون پنجاب کے لیے گزشتہ سیزن میں کام کرنے والے مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے درخواست جمع کروائی لیکن بی سی سی آئی نے روی شاستری کا انتخاب کرلیا جب کہ بنگلا دیش نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے رسل ڈومینگو کو ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سونپی ہے۔نیوزی لینڈ میڈیا میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق مائیک ہیسن نے پاکستان کی جانب سے رابطہ کئے جانے کے باوجود درخواست جمع نہیں کروائی۔ موجودہ صورتحال میں مصباح الحق کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔