ویسٹ انڈیز ‘ بھارت پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا
کنگسٹن(آئی این پی)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے نارتھ سائونڈ کے مقام پر شروع ہوگا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں مکمل شکست دی تھی۔بھارتی ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کیا جبکہ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں 2-0 سے وائٹ واش کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذ ہوگیا تھا۔ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کنگسٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔