چین: انڈر 15ایشین بیس بال چیمپئن شپ ‘ پاکستان کی پہلی فتح
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دسویں انڈر 15ایشین بیس بال چیمپئن شپ چائنا میں پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔گرین شرٹس نے چائنا اور کوریا سے انتہائی سخت مقابلوں کے باوجود ناکامی کے بعد انڈونیشیا کو 10-0 سے شکست دے کر جیت کی راہ پر گامزن ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے علی شاہ، نورالامین اور زیشان نے 2-2 جبکہ واحد، فیاض، فضل ربی اور جنید نے 1-1 رن اسکور کیا۔ اس دوران زیشان نے اس وقت شاندار ہوم لگایا جبکہ دو بیسز لوڈ تھیں اس طرح انہوں نے ٹیم کے لیئے تین رنز حاصل کیئے۔چیئرمین پاکستان فیڈریشن بیس بالخ شوکت جاوید، سینیئر نائب صدر محمد محسن خان، خواتین ونگ کی صدر سادیہ علوی، لیڈی ممبر عائشہ ارم، لیگل ایڈوائزر سید فخر امیر کاظمی،میڈیا کووآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ و دیگر نیصدر پاکستان فیڈریشن بیس بال و ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ، پاکستان کے ہیڈ کوچ و مینیجر مصدق حنیف، کوچز بلال مصطفی، معشوق علی،ارمغان شہاب اور فزیو ڈاکٹر شاہین گلریز کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔دریں اثناء ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ نے اس شاندار کامیابی پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انشاء اللہ ہماری ٹیم آئندہ بھی اپنا بہترین کھیل پیش کریگی۔