جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول ، سیپاک ٹاکرا، فٹسال مقابلے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر نیسٹاپاک کے زیرِ اہتمام پاکستان اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن کونسل کے تعا ون سے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقادکیاگیا۔ ایونٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال حسین صدیقی ، ڈائریکٹر تحسین عابدی اور اُر گنائزنگ سیکرٹری سید اسرار الحسن عابدی تھے ۔ یہ ایونٹ دو دن جاری رہا جس میں سیپاک ٹاکرا اور فٹسال کے سینئر ، جونیئر اورخواتین کے مقابلے بھی شامل تھے۔ انِ مقابلوں میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سیپاک ٹاکرا سینئر کا فائنل ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سخت مقابلے کے بعد جیت لیا۔ صادق عباس ، حافظ منصو ر ، عزیز الدین، طارق رحمت اور اسجد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سیپاک ٹاکرا جونیئرز کا فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بآسانی جیت لیا ۔زیان اور یزدں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ڈسٹرکٹ سینٹرل نے فٹسال چیمپیئن شپ ۲-۴سے جیتی۔ زوہیر علی ، سمیر، عثمان، احتشام، منہال اور رضوان نے بہترین کھیل پیش کیا۔ سیپاک ٹاکرا گرلز کا فائنل ڈسٹرکٹ سائوتھ نے سخت مقابلے کے بعد جیت لیا ۔کرن علی، امبرین ، صوفیہ ،فریحہ، علیزہ، انیلا، صائمہ اور نازیہ نے بہترین کھیل پیش کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی معروف نغمہ نگار محمد افراہیم اور محمد وحید الحسن صدیقی سینئر لیڈر پاکستان مسلم لیگ(ف) نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں ا ور میڈل تقسیم کئے ۔ اِس موقع پر پاکستان نیشنل کوچ محمد ناظم ، پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری آصف علی ، کراچی سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے منصور فاروقی ، یسرا ، علی عاصم ، اویس بیگ ،فیصل سلیم خان، محمد سفیان صدیقی، مشہور ٹی وی آرٹسٹ افشاں ظفر، کاشف جعفری، صارم مامجی، محمد رفیع، محمد ہارون اور میثم بھی موجود تھے۔ قومی گلوکار محمد افراہیم نے اکیڈمی کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسطرح آپ لوگ بغیر گورنمنٹ مالی امداد کے پاکستانی نوجوانوںکھلاڑیوں کے لیئے ایونٹ منعقد کر رہے ہیں یہی جذبہء حب الوطنی قابلِ تعریف ہے۔آخر میں آرگنائزنگ سیکرٹری سید اسرار الحسن عابدی نے تمام مہمانِ گرامی ، فیڈریشنز کے عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی یومِ دفاعِ پاکستان بھرپور طریقے سے مناتے ہوئے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا۔