جشنِ آزادی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میچ الحد ید جیم خانہ نے جیت لیا
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) جشنِ آزادی ڈے کے موقع پر کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی فیسٹول میچ الحدید جیم خانہ نے ینگ پاک فلیگ سی سی کو چا لیس رنز سے شکست دیدی،میچ کی خصوصیت شعیب اور محمد علی کا عمدہ کھیل اور ٹیسٹ کر کٹر یونس خان کی میچ میں شرکت 36رنز کی اننگز بھی کھیلی،الحدید جیم خانہ گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے الحدید جیم خانہ نے مقررہ 30 اوورز میںآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 215رنز اسکورز بنائے، عیب56،محیب46اوریونس خان نے 36رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،عاطف عزیز نے تین،محمد فراز خان،نوید ضمیر نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں ینگ پاک فلیگ سی سی 26اوورز میں 175رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،عرفان حیدر 48، نوید ضمیر38اور معین جنیدی نے 30رنز اسکورز بنائے، محمد علی نے چار اور وارثی نے دو وکٹیں حاصل کیں،میچ کے اختتام پر شعیب اور محمد علی کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا،