فریال جیم خانہ نے آزادی ٹی ٹوئنٹی کر کٹ میچ جیت لیا
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کے جشنِ آزادی ڈے کے موقع پر کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی فیسٹول میچ فریال جیم خانہ نے جیت لیا کورنگی الفلاح کو 39رنز سے شکست، فریال اسکول گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے فریال جیم خانہ نے مقررہ اوورز میں191رنز کا ٹارگٹ دیا، محمد وقاص وکی نے شاندار نصف سینچری 50رنز آرباز خان38، علی حسین 31،نبیل خالد21اورمحمد ریاض خان نے ناقابلِ شکست 22رنز اسکورز بنائے، محیب اور وسیم نے 1,1وکٹ حاصل کی،جواب میں کورنگی الفلاح 152رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی،حسن نے نصف سینچری60رنز،رابرٹ نعیم30 اور معاز نے18رنز اسکورز بنائے،حسیب احسن ،محمد وقاص وکی نے 3,3وکٹیں ،کپتان محمد ریاض خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی یونس خان نے فریال جیم خانہ کر محمد وقاص کو مین آف دی میچ کر کٹ بیٹ پیش کیا۔