معاشی ٹیم کاکاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ و ریفارم، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، وزیر اعظم کے مشیر برائے کامرس، انڈسٹری و پروڈکشن و انویسٹمنٹ۔ چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری فوڈ سکیورٹی و ریسرچ ڈویڑن اور سیکرٹری پلاننگ ڈویلپمنٹ او ریفارمز کی شرکت کی ، وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کا ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے لیے کاربار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر غورکیا گیا ،اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سپیشل اکنامک زونز اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کو آپریشنلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس کے دوران اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سماجی اور انفرا سٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کے لیے وافر مالی وسائل کی فراہمی کا عندیہ دیا گیا،اجلاس کے دوران ترقیاتی فنڈز کی ریلیز اور استعمال کے لیے پروسیجزز کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے دوران ایگری کلچر ایمر جنسی پرگرام کو صوبائی حکومتوں کے تعاون سے موثر انداز سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم زرعی علاقوں کی ترقی اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے زرعی منصوبوں کے نفاذ اور پیش رفت کی خود نگرانی کریں گے۔اجلاس میں معاشرے کے غریب طبقات کی ترقی اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے احساس پروگرام کے مختلف پہلووں پر پیش رفت پر بحث کی گئی،وفاقی وزیر برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اور ریفارمز نے اہم میگا منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد کے لیے مکمل روڈ میپ پیش کیاوفاقی وزیر برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اور ریفارمز کی جاری منصوبوں کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مکمل مانیٹرنگ اور ان منصوبوں کو ان کے طے شدہ مالی و دیگر حوالوں سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔