کرسٹیانو رونالڈو نے آئندہ سال ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) پرتگالی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ااور یووینٹس کلب کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے آئندہ سال ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ۔ 34سالہ فٹبالر نے کہا کہ چالیس ‘اکتالیس سال کی عمر تک کھیل سکتاہوں مگر آئندہ سال الوداع بھی کہ سکتا ہوں ۔ میں ہر لمحہ سے لطف اٹھاتاہوں ۔بہت سے ریکارڈ میرے کھاتے میں ہیں مگر اور بھی کئی کھلاڑی ایسے ہیں جن کے ریکارڈ مجھ سے زیادہ ہیں ۔