ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں: شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میںوارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کو ٹ لکھپت کے علاقے میںمز مل کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 80 ہزار روپے، شا لیما رکے علاقے میںظہیر کی فیملی سے4 لاکھ 90 ہزار روپے، مصطفی آ با دکے علاقے میں رفیق کی فیملی سے 3 لا کھ 70 ہز ار روپے، غا زی آ با د کے علا قہ میں احد کے گھر سے 2 لا کھ 38 ہز ارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہنجر وال میںجبا ر سے2لا کھ 65 ہزارروپے اور موبائل فون، لٹن روڈ کے علا قہ میں ما جد سے2 لا کھ 32 ہزار روپے اور موبائل فون، با دامی با غ میں شہز اد سے ڈیڑھ لا کھ روپے اور موبائل فون، اقبال ٹا ئو ن کے علا قہ میں سمیر سے ایک لا کھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، لو ہا ری گیٹ کے علا قہ میں اویس سے ایک لا کھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، منا واں کے علا قے میں ضیا ء سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے ستو کتلہ اور ٹائون شپ کے علاقوں سے دو کاریںجبکہ سبز ہ زار، اقبال ٹا ئو ن ، ڈیفنس بی، نشتر کالونی، مز نگ اور شادبا غ سے چھ موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ہیں۔