اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ تاجربرادری کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل قائم کیے ہیں۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کااجلاس ہوا جس میں 10انکوائریزکی منظوری دی گئی جب کہ چیئرمین ضلع کونسل قلعہ عبداللہ کیخلاف کیس محکمہ انسداد بدعنوانی کوبھیجنےکافیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سےعمل پیراہے۔ شواہد کی بنیاد پر مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزسےاربوں روپےبرآمد کرکےمتاثرین کوواپس کیے۔ تاجربرادری ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔تاجربرادری کےمسائل کےحل کیلئےخصوصی سیل قائم کیے ہیں۔