داعش آر ایس ایس کے ساتھ ملکر کشمیریوں کو مارے گی: رحمن ملک
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے آر ایس ایس اور داعش کا گٹھ جوڑ ہو چکا ،داعش آر ایس ایس کے ساتھ ملکر کشمیریوں کو مارے گا،سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو کیا ملا جس پر ہم خوشیاں منا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و شمالی علاقہ جات کے اجلاس اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا باخبر ہونے کے باوجود کشمیر میں جوہوا برا ہوا ہے،پاکستان کیوں قبل ازوقت کوئی اقدام نہیں اٹھا سکا،اب جب بھارت کشمیر کی حیثیت بدل چکا ہے پھر بھی ہم وہ کچھ نہ کرسکے جو کرنا چاہئے تھا،ہم سیکورٹی کونسل کے اجلاس کو بہت بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں سیکورٹی کونسل کا اجلاس چین کامرہون منت ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے بھارت پلواما کی طرح کچھ اور واقعات کرا سکتا ہے،حکومت فوری طور پر مودی کے جرائم کیخلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائے۔ہم سیکورٹی کونسل کی اجلاس کو بہت بڑا کارنامہ قرار دے رہے ہیں۔ کیا سیکورٹی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کیا ہے کہ خوش ہیں۔ بھارت نے ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کیخلاف مہم شروع کی ۔میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ مودی جلدی بابری مسجد کی جگہ مندر بنائے گا۔پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کیلئے بھارت پلواما کیطرح کچھ اور واقعات کرا سکتا ہے۔حکومت فوری طور پر مودی کے جرائم کیخلاف انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں جائے۔مودی معصوم مسلمانوں کے قاتل ہیں جسکا نام پہلے دنیا کے پہلے دس دھشتگردوں میں تھا۔