سعودی عرب میں ڈیڑھ سو سال سے تواتر کے ساتھ منعقد ہونے والاسوک عکاظ میلہ شروع ہو گیا۔سعودی عرب کے سیاحتی شہر طائف میں ‘طائف فیسٹیولز سیزن ‘کے تحت شروع ہونے والے اس سالانہ میلے کا افتتاح اس بار خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بجائے مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کیا ہے۔عکاظ میلے کے موقع پر ”عرب501”کے عنوان سے موسیقی کی خصوصی تقریب بھی منعقد ہو گی, اس کے علاوہ میلے کے دوران 1500 سال سے جاری عکاظ میلے کی تاریخ اور مختلف ادوار کے دوران میلے کے انعقاد میں آنے والی ثقافتی اور تہذیبی تبدیلیوں ،دور جاہلیت، ظہور اسلام اور اس کے بعد کے میلوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس مرتبہ میلے میں 11عرب ممالک شریک ہیں.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024