عالمی برادری مذہبی تہوار پر پابندی کا نوٹس لے :مشعال ملک

Aug 22, 2018 | 17:58

ویب ڈیسک

مشعال ملک نے کہا پاکستانی قوم اورعالم اسلام کو میری طرف سے اورکشمیری قوم کی طرف سے عید مبارک،مسلمان پوری دنیا میں قربانی کر کے سنت ابراہیمی ادا کر رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں قربانی کرنے والوں کو سخت سزا دینے کے اعلانات کیے جا رہے ہیں،بھارتی فوج مساجد میں اعلانات کے ذریعے مسلمانوں کو قربانی کرنے سے روک رہی ہے، بھارتی فوج گھروں سے زبردستی قربانی کے جانوروں کو لے جا رہی ہے،  مقبوضہ کشمیر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر بھی پابندی ہے , مذہبی تہوار منانے پر پابندی اور سزا کا پوری دنیا میں کہیں تصور نہیں ملتا، انسان کیلئے دنیا میں سب سے بڑی نعمت آزادی ہے، آزادی ہو گی تو مذہبی فرائض کی ادائیگی ہو گی، پاکستانی قوم پہلے کی ہر ہمارا ساتھ دے، عید کے موقع پر کشمیریوں کو نہ بھولیں.

مزیدخبریں