برطانیہ میں ’نتھو لال‘ کا اجتماع
لندن (نیٹ نیوز)برطانوی ٹائون بلیک پول میں داڑھی مونچھوں کی سالانہ چمپئن شپ ہوئی۔عجیب و غریب انداز اور منفرد ہیت کی داڑھی مونچھوں کے حامل 200سے زائد شرکاء نے مقامی کلب میں ہونے والی اس چمپئن شپ میں حصہ لیا۔10سے زائد کیٹگریزپر مشتمل اس چیمپئن شپ میں انوکھی،قدرتی اور فری سٹائل کے مقابلوں میں شامل شرکاء نے حصہ لیا۔