چین:آم کھانے کے شوقین افراد کیلئے دلچسپ مقابلے
بیجنگ (نیٹ نیوز)موسمِ گرما کے آغاز سے آم کھانے کے شوقین افراد کی خوشی دیدنی ہوتی ہے ،آم جسے پھلوں کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے چھوٹے بڑوں سب کا ہی پسندیدہ ہوتا ہے۔چین میں بھی سالانہ میلہ سجایا گیا جہاں لاتعداد افراد موسم گرما کی سوغات سے لطف اندوز ہونے پہنچے اور مزیدار آم کھانے کے مقابلے میں حصہ لیا ۔