چین میں ٹریفک حادثہ، 8 افرادہلاک ، ایک شدید زخمی
بیجنگ(سنہوا) چین کی کائونٹی ہوزی میں ٹریفک حادثہ میں 8افرادہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا، پولیس ترجمان نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے بتایا تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ ہوا ہے ،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،انکوئری شروع کر دی گئی،ایک چھوٹی وین پہاڑی سے نیچے کھائی میں گر گئی۔دو موقع پر اور چھ ہسپتال میں چل بسے ہیں،زخمی کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،ابھی واضح نہیں یہ ایکسیڈنٹ کیسے ہوا،پولیس افسروں نے جائے حادثی کا دورہ کیا اور ثبوت اکٹھے کئے۔یاد رہے پہاڑی علاقوں میں ایسے حادثات معمول ہیں۔ اس کی وجہ سڑکو ں پر حفاظتی جنگلوں کا نہ ہونا ہے۔جبکہ افریقہ میں بھی ٹریفک حادثات کی تعداد بہت زیادہ ہے۔اور سالانہ سینکڑوں افراد مارے جاتے ہیں۔