شکرگڑھ : آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق
شکرگڑھ (نامہ نگار) آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحقہوگیا۔ نواحی گاؤں جپو لوٹا کا رہائشی 26 سالہ کاشف بارش کے دوران کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی کے نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ متوفی کو اہل خانہ عزیز و اقارب سمیت سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاؤں جپو لوٹا کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔