چیئرمین سینٹ کی وطن واپسی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی چین کا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے۔ چیئرمین سینٹ 15اگست کی رات پارلیمانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین روانہ ہوئے تھے۔ پارلیمانی وفد میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے سینیٹر زجن میں نزہت صادق، ستارہ ایاز، محمد اکرم، دلاور خان کودہ بابر، بیرسٹر محمد علی سیف، مرزا محمد آفریدی اور سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک شامل تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین سینٹ اور پارلیمانی وفد نے اہم سیاسی اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان اور چین کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مستحکم بنانے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی عدم توازن کو دور کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔