حکومت بلوچستان کا جمعہ 24 اگست کو بھی تعطیل کا اعلان، سرکاری ملازمین 6 چھٹیاں کرینگے
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)حکومت بلوچستان نے جمعہ 24 اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس بارے میں سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین اب 21سے 26اگست تک چھٹیاں منائیں گے۔ سرکاری طور پر عیدالاضحی کی دو چھٹیاں یعنی 22اور23کو چھٹیاں تھیں 24کو سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونا تھا اور 25اور 26ویسے ہی سرکاری چھٹی تھی۔