پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی عیدالاضحی مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہے جس کے ساتھ شہریوں نے سنت ابراہیمی پرعمل کرنے کیلئے بڑی تعداد میں جانور خریدے ہیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے اس سال صرف کراچی میں 20لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی۔ جس کی کراچی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اتنی بڑی تعداد میں جانوروں کا ذبیحہ ہونے کے ساتھ صوبائی حکومت کمشنر کراچی اوربلدیاتی اداروں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اوران کو بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ گزشتہ عیدقربان کے موقع پر صفائی ستھرائی اورآلائشیں اٹھانے کے انتظامات بہت زیادہ مثالی نہیں تھے جس پر شور وغوغا اورواویلا ہوا تھا لہٰذا مناسب ہوگا کہ ماضی کے تلخ تجربات کو سامنے رکھ کر انتظامات کئے جائیں اورتمام وسائل کا رخ عیدالاضحی پرصفائی ستھرائی اورآلائشیں اٹھانے کی جانب موڑ دیا جائے تاکہ دو کروڑ شہری روح پرور ماحول میں عید مناسکیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024