ایم کیو ایم صدارتی الیکشن میں عارف علوی کو ووٹ دے گی‘ خالد مقبول
کراچی (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور صدر پاکستان کے نامزد امیدوار عارف علوی نے منگل کی شام متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بہادر آباد کا دورہ کیا اس موقع پر عارف علوی اور متحدہ کے وفد میں بات چیت ہوئی۔ بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ صدر مملکت کیلئے عارف علوی کو ووٹ دیں گے جبکہ صدر مملکت کے امیدوار عارف علوی نے کہاکہ کراچی کا حکومت بنانے میں اہم کردار ہے کراچی کی بہتری کیلئے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد کیا ہے عوام تبدیلی کیلئے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے کراچی کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے حمایت کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم کے مشکور ہیں۔ دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ بہتر پاکستان کیلئے مل کر جدوجہد کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد جاری رکھیں گے پی ٹی آئی کو پہلے مایوس نہیں کیا آئندہ بھی نہیں کریں گے۔ اس موقع پر عارف علوی نے کہاکہ عوام ایک تبدیلی کیلئے ہماری جاری دیکھ رہے ہیں۔ جبکہ خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کراچی کو دئیے جانے والے وسائل ملکی ترقی کا باعث بنتے ہیں عارف علوی نے یقین دہانی کرائی کہ بلدیاتی اداروں کو ہرممکن وسائل فراہم کریں گے۔عاررف علو ی نے مزید کہا کہ ایشو ز کو سب سے پہلے حل کر نے پر بھی بات ہو ئی ہے اور ایم کیو ایم کے اتحا دی بن کر ساتھ چلیں گے ، عوام اب پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی طرف دیکھ رہے ہیں ایم کیو ایم کراچی سمیت سندھ کے مسائل پر بات چیت ہو ئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لو کل گور نمنٹ ایکٹ آئین کی عکا سی نہیں کر تا ، خالد مقبو ل صدیقی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق تحفظات پر ہمیں حق حا صل ہے ۔