کراچی: فائرنگ‘ تشدد‘ ایک شخص ہلاک‘ 5 زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا مہران ٹائون میں پرچون کی دکان کے مالک کا پانی کا گلاس مانگنے پر ہوٹل مالک سے جھگڑا ہوا اور کوئٹہ شاہ جی ہوٹل کے مالک شاہ جی نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پرچون فروش 18 سالہ صدام ہلاک جبکہ امیر علی سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اس بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہوٹل کے مالک شاہ جی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر نارتھ کراچی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ محمد افضل ولد محمد اسلم زخمی ہو گیا جبکہ لیاقت آباد میں جھنڈا چوک کے قریب گھریلو جھگڑے میں چھری کے وار سے 28 سالہ فوزیہ اور 30 سالہ کامران زخمی ہو گئے۔