کیپٹن(ر) صفد ر کی طبیعت پھر ناساز،آر آئی سی منتقل
راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر کے مرکزی رہنما کیپٹن(ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میںطبیعت پھر ناساز ہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدر کو اڈیالہ جیل میں دل کی تکلیف ہوئی ، طبیعت بہتر نہ ہونے انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کچھ دن پہلے بھی معدے میں تکلیف کے باعث پمس میں زیر علاج رہے تھے۔