سد ھو کی دوستانہ پاک بھارت کرکٹ میچ کروانے کی تجویز
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی کرکٹر اور
کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے پاک بھارت کرکٹ سیریز منعقد کرانے کی تجویز دی ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق سدھو نے پی ایس ایل اور آئی ایس ایل کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچ کرانے کی تجویز دی ہے۔ سدھو نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ شروع کرائے جائیں۔ کرکٹ دونوں ملکوںکو ایک دوسرے کے قریب لاسکتی ہے۔