وزیراعظم کا عید کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے وہ مزید دس وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کو کابینہ میں شامل کریں گے وزراء اور مشیروں و معاونین کے ناموں کا باضابطہ اعلان عید کے بعد کیا جائے گا اس سلسلے میں انٹرویوز بھی کئے گئے ہیں۔