لندن میں فائرنگ کے 2 واقعات‘ 3 افراد زخمی‘ ٹیوب سٹیشن بند‘ دہشت گردی نہیں: پولیس
لندن (نیٹ نیوز)لندن میں کنگز بری ٹیوب سٹیشن اور کینٹ روڈ پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔لندن کے کنگز بری ٹیوب سٹیشن کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے،فائرنگ کے واقعے کے بعد سٹیشن بند کر دیا گیا ہے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کینٹ روڈ پر موٹر سائیکل سوار نے کار پر فائرنگ کر دی، میٹروپولیٹن پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کنگز بری روڈپرپیش آیا فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کی واردات نہیں، جبکہ کینٹ روڈ پر فائرنگ میں ملوث موٹر سائیکل سوار کو بھی تاحال تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔کنگز بری اور کینٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعات کاآپس میں تعلق ہے یا نہیں یہ واضح نہیں ہو سکا۔