حنیف عباسی کی آر آئی سی میں انجیو پلاسٹی‘ ایک سٹنٹ ڈالا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور ایفیڈرین کوٹہ کیس میں انسداد منشیات کورٹ کی جانب سے عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنائے جانے کے باعث اڈیالہ جیل میں قید محمد حنیف عباسی جنہیں گزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا منگل کے روزہسپتال میںان کی انجیو پلاسٹی کرکے ایک سٹینٹ ڈال دیا گیا ماہر امراض قلب میجر جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی نے ان کی انجیو پلاسٹی کی آر آئی سی میں محمد حنیف عباسی سے ان کی فیملی کے ارکان کے علاوہ پولیس نے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔