ایک تصویر۔۔۔۔ ایک کہانی
ر اولپنڈ ی ، کینٹ کی پر انی آ با د ی لال کر تی میں لگے ہوئے کوڑے کر کٹ کے ڈھیر انتظامیہ کی کا ر کر دگی کا منہ چڑا ر ہے ہیں یہا ں کے مکین لاتعداد مر تبہ اس صو رتحال کی جانب ارباب اختیا کی توجہ مبذول کروا چکے ہیں مگر کسی کے کان پہ جوں تک نہیں رینگی ، ہمار ے معاشر ے میں بہت کم لوگوں کا شعار ہوتا ہے کہ اپنا اپنا کام دیانت داری سے کر یں، اب علاقہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ آ ج عید کے دن یہا ں مزید گندگی بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ قربا نی کے جانوروں کی آ لائشیں بھی یہاں جمع ہوں گی ، علاقہ کے رہائشی عوام اور تاجر برادری نے ادارہ نوائے وقت کی وساطت سے چکلالہ کنٹونمنٹ کے صدر اور نائب صدر سے اپیل کی ہے کہ آج کے دن یہاں خصوصی توجہ دی جائے اور صفائی کا بہتر انتظام کیا جائے نیز عید کے بعد فوری طور پر لال کر تی کے تما م علاقہ کی صفائی ستھرائی کے نظام کا ایکشن پلان بنایا جائے (رپورٹ و تصویر سجاد حیدر)