عید قربان خوشیوں کا دن
مکرمی:عید دراصل اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کا دن ہے عید ہمیں ایثار اور قر بانی کا درس دیتا ہے ہمیں اس عید پر غریبوں اور ناداروں یتیموں کو نہیں بھولنا چاہئے جو کہ اپنی عید نہیں منا سکے ہمیں زیادہ سے زیادہ ان لوگوں کی مدد کر نی چاہئے۔ تاہم قیمتوں میں اضافے کے باوجود سنت ابراہمی ؑ ادا کرنے کیلئے جانوروں کا خریدنا ضروری ہے تاکہ عوام سنت ابراہیمی ؑ کو احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ جانوروں کی قربانی کیلئے ان اوزاروں کو تیز کرنا بھی ضروری ہوتاہے دیگر اشیاء کی طرح ان ازواروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے ‘ اس لیے انہیں مجبوراً انہی قیمتوں پر فروخت کرنا پڑتاہے۔ متوسط طبقے کے لیے سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی مشکل ہے عید ہمیں قر با نی کا در س دیتی ہے اور اللہ پا ک کو بھی قر با نی کا احساس وا لے لو گ پسند ہیں۔ عید کے موقع پر ہمیں غریب مستحقین کی ضرورتوں کا خیال رکھنا چاہئے اور انہیں قربانی کا گوشت ضرور دیناچاہئے تاکہ وہ بھی ہماری خوشیوں میں شریک ہوکر خوداور اپنے بچوں کو بھی گوشت کھلا سکیں۔ غریب اور مستحق افراد میں خوشیاں بانٹ کر اللہ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنانا چاہئے۔ قربانی کے تقاضے پورے کرنے کیلئے مستحقین کا بھرپور خیال رکھا جائے۔ قربانی کا گوشت اسلامی احکامات کی روشنی میں تقسیم کریں ۔ اپنے اردگرد عزیزوں ‘رشتہ داروں کا خاص خیال رکھیں ‘مہنگائی کے دور میں سال بھر گوشت استعمال نہ کر سکنے والے غرباء کو ترجیح دیں۔ اللہ تعالی ہماری قربانی کو قبول فرمائے۔
( محمدسعید چوہدری 03015098112)