عید الاضحیٰ کا یہ دن جو ہم منا رہے ہیں
سنت ہے ابراہیمی جس کو دہرا رہے ہیں
قربانی کا یہ جذبہ اتنا پسند آیا
اللہ نے حج میں اس کو اک رکن بنایا
لبیک کے ترانے حاجی سنا رہے ہیں
سنت ہے ابراہیمی جس کو دہرا رہے ہیں
اللہ کی اطاعت میں اہل ایمان لگے ہیں
راہ وف پہ بندے اک ساتھ چل پڑے ہیں
سنت ہے ابراہیمی جس کو دہرا رہے ہیں
قربان کرو ہر شے جب حکم ہمیں آئے
حب خدا ہو افضل ہر چیز بھول جائے
اللہ کی بندگی سے دل جگ مگ رہے ہیں
سنت ہے ابراہیمی جس کو دہرا رہے ہیں
(چودھری عبدالخالق)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024