مکرمی!لاہور شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات عوامی صحت کے لئے سخت خطرہ کا باعث بن گئے ہیں۔ ان دنوں جو بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں ان کی بڑی وجہ گندگی کے ڈھیر ہیں جو جابجا دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں ٹھکانے لگانے والا کوئی نظر نہیں آتا۔ سڑکوں پر اگر کوئی بلی یا کتا ٹریفک کے نیچے آ کر کچلا جائے تو اُسے کبھی نہیں اُٹھایا گیا۔ وہ یوں ہی ریزہ ریزہ ہو کر ماحول کو آلودہ کرتارہتاہے۔ اسی طرح مویشیوں اور گھوڑوں، گدھوںکا گوبر بھی ماحول میں جذب ہو جاتا ہے۔ خاکروب اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام نہیں دے رہے۔ جس کی وجہ سے شہری آبادیاں گندگی کی آماجگاہ بن گئی ہیں۔ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ صفائی کے انتظامات کی طرف بھرپور توجہ دی جائے اور صفائی سے متعلقہ عملے کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ اپنی ذمہ داری ایمانداری سے انجام دیں اور کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ (کرن فاطمہ ۔ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024