کوئی غلط کام کیا نہ کرنے دوں گا۔ صوبے کو عمران کے وژن کیمطابق چلائینگے۔ غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا گورنر ہائوس میں تقریب حلف برداری کے بعد اظہار خیال۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں گزشتہ روز اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے پنجاب کی قیادت کیلئے ایک سادہ نیک نام متوسط طبقے کے نمائندے کو منتخب کرنا ایک اچھا اور دانشمندانہ فیصلہ ہے جو قابلِ تعریف ہے۔ نئے وزیراعلیٰ نے حلف اٹھانے کے بعد ا پنے خطاب میں واضح کیاکہ وہ صوبے کواپنے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کیمطابق چلائیں گے اور غیر ضروری اخراجات کو ختم کر دینگے۔اسکے ساتھ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپوزیشن کوبھی ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کی راہ میںکوئی رکاوٹ نہ آئے۔ اُمید ہے اب اپوزیشن بھی صوبہ پنجاب اور یہاں کے عوام کی بہتری کے عمل میں حکومت کے مثبت کاموں میں تعاون کریگی جس سے اُمید ہے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیز ہو گا۔ وزیراعظم پاکستان جس انقلابی ایجنڈے کو لیکر برسر اقتدار آئے ہیں نئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس کام میں انکے بہترین معاون ثابت ہونگے۔ وزیراعلیٰ کو پنجاب اسمبلی میں اپنے اتحادیوں کی بھی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے۔ اس طرح انکی زیر قیادت پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کریگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024