پشاور میں ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں 1000 سے زائد افراد کی اسکریننگ میں سے 62میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی
پشاور(بیورورپورٹ)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی کے خلاف پنجاب حکومت کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں، ©©”کاروان صحت“ کے 2 مزید موبائل ہیلتھ یونٹ پشاورپہنچ گئے۔ 1000 سے زائد افراد کی اسکریننگ میں سے 62میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ڈینگی کے لیے پنجاب حکومت کے کاروان صحت کے تین موبائل یونٹ پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی اسکرینگ میں مصروف ہیں۔ ایک یونٹ تہکال میں تین(صفحہ 6بقیہ 25)
دنوں سے کام کررہا ہے جبکہ دوسرے موبائل ہیلتھ یونٹ نے سفید ڈھیری کے علاقے میں کام شروع کردیا ہے۔ ترجمان پنجاب میڈیکل ٹیم مطلوب الحسن کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کی اسکرینگ کی گئی ہے جن میں سے 62 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پنجاب ہیلتھ یونٹ خیبرپختونخوا حکومت کی زیر نگرانی کام کرے گا۔ پشاور کے ڈپٹی کمشنر کو ڈینگی کے معاملے پر فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈینگی کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اجلاس ہوا کرے گا جس میں تمام ہسپتالوں کے ایم ایس اور دیگر حکام شریک ہونگے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد سے متعلق اعداد وشمار بھی ڈپٹی کمشنر دفتر سے جاری ہوا کرے گا۔
ڈینگی/کاروان صحت