اسحاق ڈار کا دورہ خوش آئند، افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں: گنڈا پور 

Apr 22, 2025

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دے دیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں، مذاکرات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر خیبر پی کے کو چھوڑ دیا۔ دہشتگردی سے متاثرہ خیبر پی کے صوبے کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا۔ اگرخیبر پی کے جرگہ کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ وفاق نے ہماری پالیسی پر عمل کیا، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں