لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک نے جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم پر مامور پولیس اہلکار کی دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت پر کہا انسدادِ پولیو مہم پر مامور اہلکاروں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں۔ پولیو جیسا موذی مرض ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے حکومت اور سکیورٹی ادارے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے امن دشمنوں کیخلاف سب کو ایک ہونا ہو گا۔والدین بھی انسدادِ پولیو مہم میں تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔ ہم اس بہادر کانسٹیبل کو سلام پیش کرتے ہیں۔شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔
انسداد پولیو مہم،پولیس اہلکار پر حملہ قابل مذمت، تحفظ یقینی بنائے: حافظ خالد نیک
Apr 22, 2025