مجلس احرار اسلام کا 11،12ربیع الاول کو ربوہ میں گولڈن جوبلی تقریبات منانے کا فیصلہ

Apr 22, 2025

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مجلس احرار اسلام پاکستان نے ربوہ میں فاتحانہ داخلے کے 50 سال مکمل ہونے پر 11،12ربیع الاول کو ربوہ میں گولڈن جوبلی تقریبات منانے کا فیصلہ کیا اور آئین کی اسلامی شقوں خصوصاً95cکے تحفظ کیلئے اپنی پر امن آئینی و قانونی جد و جہد کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت، ہوشربا مہنگائی، بیرونی مالیاتی اداروں بالخصوص آئی ایم ایف پر بے تحاشا انحصار اور ملکی معیشت کی زور افزاں تباہ حالی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں