لاہور(خبرنگار)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر بھر میں ہر گلی اور محلے میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کیے جانیوالے صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے سی ای او بابر صاحب دین نے افسران کو فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کی ہدایت جاری کر دی۔ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن کے تحت شہر بھر کے 5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں۔
ایل ڈبلیو ایم سی :صفائی آپریشن روزانہ 5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر
Apr 22, 2025