جیسن گلیسپی خود مستعفی ہوئے  4ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم بورڈ کو  ادا کرنی ہے : پاکستان کرکٹ بورڈ

Apr 22, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ریڈ بال ٹیم کوچ جیسن گلیسپی کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیسن گلیسپی خود چھوڑ کر گئے، انہیں 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم بورڈ کو ادا کرنی ہے۔پی سی بی کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ سابق کوچ جیسن گلیسپی نے سیٹلمنٹ کیلئے خط لکھا تھا، جس پر انہیں کنٹریکٹ کی خلاف ورزی اور بقایا جات کا بتادیا گیا تھا۔ جیسن گلیسپی خود چھوڑگئے، کنٹریکٹ کے مطابق انہیں 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم بورڈ کو ادا کرنی ہے، معاہدے کے مطابق گلیسپی کو برطرف کرتے تو 4 ماہ کی تنخواہ ادا کی جاتی۔ سابق کوچ جیسن گلیسپی کی باتیں بے بنیاد ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کئی ماہ کی تنخواہ نہیں دی، مگر ان کا یہ الزام بے بنیاد ہے۔

مزیدخبریں