پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو: جے ڈی ڈبلیو نے ون ٹین کمیونیکیشن کو 10 وکٹوں سے ہرادیا

Apr 22, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے ڈی  ڈبلیو نے ون ٹین کمیونیکیشن کو  10 وکٹوں سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ روزہ میچ کے آخری دن جے ڈی ڈبلیو کو کامیابی کیلئے 30 اوورز میں 110 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 17 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جہانزیب سلطان نے58‘ عمر نواز خان نے 52 رنز بنائے۔ ون ٹین کمیونیکیشن  دوسری اننگزمیں 189 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ہارون صداقت 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔محمد جنید نے4 ‘ہمایوں الطاف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں