گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کھیالی میں معروف سٹیج اداکارہ کے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی،فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھیالی کے علاقہ میں واقع معروف اسٹیج اداکارہ سلک کے گھر کے باہر گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اس فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہاداکارہ کے گھر کی نشاندہی پہلے ایک خاتون کرتی ہے بعدازاں دو نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہو جاتے ہیں دوسری جانب پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔
گوجرانوالہ:سٹیج اداکارہ کے گھر کے باہر نامعلوم ملزموں کی فائرنگ
Apr 22, 2025