سٹاک مارکیٹ میں تیزی:سرمائے میں 118ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

Apr 22, 2025

 کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروبارحصص میں تیزی رہی اورکاروبار کااختتام بھی مثبت زون میں ہوا۔ 100انڈیکس میں 1ہزار سے زائدپوائنٹس کااضافہ ہوا اور مارکیٹ 1لاکھ18ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 118ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 55.87 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ 

مزیدخبریں