18 ہزار سے زائد افسر‘ اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر تعینات

Apr 22, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں اور ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 18 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 457 انسپکٹرز، 1013 سب انسپکٹرز، 1654 اے ایس آئیز اور 350 سے زائد لیڈی پولیس کانسٹیبلز پولیو مہم میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔


مزیدخبریں