کمشنر سے انسداد پولیو نیشنل ایکشن پلان پر ڈبلیو ایچ او،این پی سی عہدیداران کی ملاقات

Apr 22, 2025

 لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود سے انسداد پولیو نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور نیشنل پولیو کوآرڈینیشن عہدیداران نے ملاقات کی اور اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب لاہور میں انسداد پولیو کیلئے کافی کام ہو رہا ہے۔ مائیکرو سطح پر مزید فوکس کیا جائے۔ بچوں کے پولیو فری ہونے کیساتھ ساتھ ماحولیاتی سیمپلز کا پولیو فری ہونا بھی لازمی ہے۔لاہور میں مائیکرو پاپولیشن میپنگ بہترین ہوئی ہے۔ اپ سٹریم سیمپلز بھی کلیکٹ کیے جائینگے۔ 



مزیدخبریں