وزیر اعلیٰ نے10 ہزار مسیحی خاندانوں میں چیک تقسیم کئے:سردار رمیش سنگھ

Apr 22, 2025

بھوئے آصل ( نامہ نگار) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق سردار رمیش سنگھ ارواڑہ مسیحی رہنما دائود شریف سہوترا کی دعوت پر کوٹ رادھاکشن  آئے۔ اس موقع پر شکیل چمن سہوترا، عدنان شریف سہوترا، روشن بھٹی ، نذیر بھٹی ، نیامت گل، خرم شہزاد بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر کا استقبال کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے سردار رمیش سنگھ ارواڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایسٹر کے موقع پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں میں چیک تقسیم کیے ، اس کے حوالے اقلیتی کارڈ کا اجراء آپ سب سے محبت کا واضح ثبوت ہے ، نواز شریف، مریم نواز شروع دن سے ہی اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں اس موقع پر سینکڑوں افراد موجود تھے۔

مزیدخبریں