نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)گندم کی قیمت میں عدم استحکام کسانوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی نارنگ منڈی میں سرکاری سطح پر گندم خریداری کیلئے ابھی تک کوئی انتظامات نہیں کئے گے کسان سراپا احتجاج بن گئے۔ ہزاروں ایکٹر زرعی اراضی میں گندم کی فصل پک کر تیار ہو چکی مگر سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کیلئے کوئی سنٹر نہیں بنایا گیا جس سے کسانوں میں انتہائی مایوسی پائی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کسان مکاؤ پالیسی پر اترآئی ہے مجبورکیاجارہاہے کہ آئندہ فصل نہ اگائیں گندم کی قیمت میں عدم استحکام نے کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیاہے بھاری اخراجات برداشت کر کے گندم کاشت کرنیوالے کاشتکار ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں موجودہ حکومت کسان دشمنی پر اتر آئی ہے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گندم کی کاشت میں کمی آئی ہے اگر یہی حالات رہے تو آئندہ مزید گندم کاشت نہیں کریں گے ۔
نارنگ منڈی: گندم کی قیمت میں عدم استحکام پر کسانوں کا احتجاج
Apr 22, 2025