اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب کا مین بازار بچیکی کا دورہ

Apr 22, 2025

بڑاگھر (نامہ نگار) گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنایت نے مین بازار بچیکی کا دورہ کیا۔ مین بازار کی تاجر برادری اور ضلع کونسل کی جانب سے بچیکی میں تعینات عملے سے ملاقات کے بعد بازار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کی بھرمار پر بچیکی میں تعینات عملے سے برہمی کا اظہار کیا اور تاجر برادری کو ایک دن میں اپنی مدد آپ تجاوزات ہٹانے کی ڈیڈ لائن دی اور بچیکی میں ضلع کونسل کی جانب سے تعینات انفورسمنٹ انسپکٹر ارشاد تبسم کو تاکید کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اس موقع پر ضلع کو نسل کا عملہ جن میں سینٹری سپروائزر امتیاز اور دیگر بھی موجود تھے واضع رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ کے دورہ کے دوران دکانداروں نے وقتی طور تجاوزات ہٹا لیں اور اسسٹنٹ کمشنر کے جانے کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کر لیں۔

مزیدخبریں