ایرانی صدر کی آمد، لاہور میں بھی کل تعطیل کا اعلان

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی آمد کے موقع پر لاہور میں بھی کل (منگل) مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 23 اپریل کو چھٹی کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ سے منسلک محکموں اور ریجنل آفسز پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

خیال رہےکہ کمشنر کراچی نے بھی 23 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن