سنجوال کینٹ(نامہ نگار) اچھی کتابوں کا مطالعہ انسان کو مہذب بناتا ہے شخصیت میں نکھار اور وقار پیدا کرتا ہے کتاب سے دوستی انسان کو شعور کی نئی منز لوں سے روشناس کرواتی ہے۔ کتابیں ہی تو ہمار ی محسن اور غم خوار ہیں جو گوشہ تنہائی میں ہماری بہترین انیس ثابت ہوتی ہیں ۔کتب بینی کے شائقین اسی لیے کتب خانوں کا رخ اختیار کرتے ہیں تاکہ اپنے ذوق کی تسکین کر سکیں ۔اس لیے مصنفین اور صاحب اقتدار لوگوں کو چاہیے کہ ہر محلے میں کتب خانوں کیقیام کے لیے اقدامات کریں کیونکہ جہاں آج ہم انٹرنیٹ کی بدولت محظوظ ہو رہے ہیں تو کتب خانے بھی بہت ضروری ہیں۔ کیونکہ جہاں علم کے دریچے بند کر دیے جائیں وہاں جہالت نسلوں تک سفر کرتی ہے، ان خیالات کا اظہار شاعرہ و مصنفہ آ نسہ مظہر نے سرسید ایجوکیشن فانڈیشن کے تحت دو روزہ کتب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا..جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ۔ڈاکٹر ثنا رام چند صاحبہ نے کیا۔دیگر مقررین میں ڈائریکٹر فانڈیشن قاضی ظہورالحق، صدر طاہر محمود درانی، پی پی پی راہنما سردار ذوالفقار حیات خان، راجہ نور محمد نظامی، جاوید اقبال افگار، شاہد اعوان، کرنل شفاعت خان، ملک ممریز خان، یعقوب ملک، پروفیسر نصرت بخاری، عتیق الرحمن چغتائی شامل تھے جبکہ نظامت کے فرائض صحافی و اینکر پرسن عفت رف نے ادا کیے۔