گراں فروشوں کو گرفتار‘ مقدمات درج کئے جائیں: مبین الٰہی
وہاڑی (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک دن میں گراں فروشوں کو ایک لاکھ 39ہزار روپے جرمانہ کیا گیا 8گراں فروشوں پر مقدمات اور 3 کو گرفتار کیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کی جائیں ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔